اسلام آباد: ارشد شریف قتل کیس کے لئے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیٹی نے تینوں صوبوں اور آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا ہے جس میں شہید اینکر ارشد شریف پر پاکستان میں درج نو ایف آئی آرز کے مدعیان کو طلب کیا ہے۔
انکوائری کمیٹی کی متعلقہ آئی جیز کو ہدایت کی ہے کہ ایف آئی آرزکے مدعیان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ شہید اینکر ارشد شریف کےخلاف سندھ میں5،اسلام آباد میں 1اور بلوچستان میں 3ایف آئی آرزدرج ہیں درج ایف آئی آرز میں غداری اور بغاوت جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کی 24 تاریخ کو سینیئر صحافی اور نجی ٹی وی کے سابق اینکر ارشدشریف کو کینیا کے شہر نیروبی کے قریب گولی لگنے سے شہید کردیا گیا تھا۔
ارشدشریف تحقیقاتی صحافت میں جاندارتجزیوں اور بےلاگ تبصروں کے باعث جانے جاتے تھے، انھوں نے ہمیشہ نڈر اور بے باک صحافی ہونے کا ثبوت دیا۔