ایازصادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان سے زبردستی استعفے لیے گئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ایازصادق نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرسے بھی گزارش ہےغیرمناسب کام نہ کریں، قومی اسمبلی اسٹاف غیرقانونی کام کریگا توخمیازہ بھگتے گا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا کام نہ کریں کہ ہمیں سپریم کورٹ جانا پڑے، استعفے زبردستی منظور کرنے کا کہا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے کئی ارکان سے زبردستی استعفے لیے گئے۔
ایازصادق نے کہاپی ٹی آئی کے کئی دوست استعفے نہیں دینا چاہتے تھے، عدالت نے ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کوغیرآئینی قرار دیکر مسترد کیا۔