لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کافی کا مگ بدل لیا، نواز شریف کی تصویر والا کافی مگ سامنے لے آئیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ہاتھ میں اٴْن کا ایک مخصوص مگ اکثر اوقات ہی دیکھنے کو ملتا ہے اور یہ مگ متعدد بار سوشل میڈیا پر زیرِ بحث بھی آ چکا ہے۔
مریم نواز کے ہاتھ میں پی ڈی ایم جلسوں کے دوران پکڑا ایک مخصوص کافی مگ سب کی توجہ کا مرکز بھی بنا رہا۔کوئی بھی موقع ہو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی مختلف مواقعوں پر یہ کافی مگ ہاتھ میں پکڑے تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصرے کرتے ہیں۔
سابق سفیر جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے
آخر مریم نواز کے اس مگ میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ یہ ہر موقع پر ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔تاہم اب مریم نواز کافی کا ایک نیا کافی مگ سامنے لے آئی ہیں جس پر نوازشریف کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے۔مریم نواز کافی مگ پکڑے مختصر ویڈیو پیغام میں بتاتی ہیں کہ میرے کافی کے مگ پر بہت تبصرے ہوتے تھے لیکن اب جو مگ میں استعمال کر رہی ہوں اس میں کافی مزید مزیدار لگتی ہے، مگ پر نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی ہے اور ’ میاں دے نعرے وجن گے‘ بھی لکھا ہوا ہے۔
مریم نواز نے دیگر لیگی رہنماؤں کو بھی کہا کہ آپ کافی کے لیے یہی مگ استعمال کریں تو یقینا آپ کو بھی کافی مزید مزیدار لگے گی۔
سوشل میڈیا پر مریم نواز کے نئے کافی مگ کو عام انتخابات سے قبل ایک مہم کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر مریم نواز کے نئے کافی کے مگ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔