لاہور : مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اہلیہ کو طلاق دے دی، نواز شریف کے نواسے کی جانب سے اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔ جنید صفدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی گئی ہے۔
جنید صفدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے، میڈیا سے درخواست کروں گا کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
جنید صفدر نے اپنی سابقہ اہلیہ عائشہ سیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ فیصلہ ہم دونوں کیلئے بہتری کا باعث ثابت ہو گا، جبکہ اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
مجھے اس بات کا اطمینان ہے کہ ہم نے ریاست بچانے کیلئے سیاست قربان کی : شہباز شریف
اس حوالے سے سابق معروف خاتون اینکر رابعہ انعم کی جانب سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ جنید صفدر اور ان کی اہلیہ کی علیحدگی کو کئی ماہ ہو چکے ہیں۔ تاہم جنید صفدر کی جانب سے اہلیہ سے علیحدگی کی اب باقاعدہ تصدیق کی گئی ہے۔
یہاں واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح اگست 2021 میں انجام پایا تھا، جبکہ رخصتی دسمبر 2021 میں ہوئی تھی۔ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح لندن میں نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کی موجودگی میں ہوا تھا،
جبکہ رخصتی اور دیگر تقریبات دسمبر 2021 میں اسلام آباد میں منعقد کی گئی تھیں۔