پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ختم کرنےکی کوشش کرنے والی جماعت کی کرچی بھی نہیں مل رہی۔ جو کہتا تھا میں اکیلا ہی کافی ہوں، آج اکیلاہی بیٹھا ہے۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ کیاشہداءکی بےحرمتی کرنےوالاہم میں سے ہو سکتا ہے؟ جو شہداء کے مجسموں کو پھینک کر توڑ دے وہ ہم میں سے ہو سکتا ہے؟ اگر وہ ہم میں سے نہیں ہو سکتا تو وہ پاکستانی بھی نہیں ہو سکتا، کوئی جتنا بھی مخالف ہو اپنے ملک کو آگ لگانے کی جرأت نہیں کرسکتا، ہم شہداء کے گھر والوں کےسامنےنظریں اُٹھانے کے قابل نہیں، تمام پاکستانی اورکشمیری9مئی کےواقعات پرشرمندہ ہیں،کشمیری،پاکستانی اسےعبرت کانشان بناکرچھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ باغ کےبھائیوں بہنوں السلام علیکم،آپ کو نوازشریف کاسلام ، باغ میں بارش میں جلسہ ہوگیا، میرےبھائی بہن بارش میں کھڑےہیں تومیں بھی بارش میں کھڑی ہوں گی، میری رگوں میں کشمیرکاسچاخون ہے،مریم نوازخالص کشمیری ہےیہ کوئی سیاسی نعرہ نہیں،بات کاآغازشہداءکوخراج تحسین پیش کرکےکرناچاہتی ہوں، وطن کی خاطرجانیں قربان کرنےوالوں کوسلام، شہداءکی بےحرمتی،یادگاروں کوجلانےوالوں کااحترام نہیں کریں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہیہ شخص ٹرمپ کےپہلومیں بیٹھ کر کشمیر کا سودا کر کے آیا تھا، جس شخص کےپاس کارکردگی نہ ہووہی یہ حرکتیں کرتاہے، 2021میں دھاندلی سےجس جماعت کوآزادکشمیرپرمسلط کیاگیاوہ کہاں گئی؟ وہ جماعت جہاں سےآئی تھی وہاں واپس چلی گئی، انتشاراورفتنےکی سیاست سےصرف ایک ہی شخص یادآتاہے، ن لیگ ختم کرنےکی کوشش کرنےوالی جماعت کی کرچیاں بھی نہیں مل رہی۔اسی کی جماعت کاوزیراعظم آزادکشمیراس کیخلاف گواہی دےرہاہے،نوازشریف کے کئی دشمن آئے اور کئی گئے، جوکہتاتھامیں اکیلاہی کافی ہوں،آج اکیلاہی بیٹھاہے۔
مرکزی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ جوکہتاتھامیں انہیں رلاؤں گاآج وہ صبح دوپہرشام خودروتاہے،وفاق،صوبوں سےحکومت ہوئی توگلگت،کشمیرسےخرچہ اٹھانےکاذمہ دیا، 75سال سےنوازشریف کے9سال نکال دوکچھ نظرنہیں آتا،بجلی کےکارخانےدیکھتےہیں تونوازشریف کانام یادآتاہے،موٹرویزدیکھتےہیں تو ن لیگی قائد کانام یادآتاہے،باغ کےلوگ الیکشن میں جذبےکےساتھ نکلیں اورن لیگ کاساتھ دیں۔