چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے متحدہ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں وفد کی ملاقات
مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے لاہور زمان پارک میں سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے عمران خان کو پنجاب حکومت کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
پنجاب حکومت کے حوالے سے اپنے تحفظات سے چئیرمین تحریک انصاف کو آگاہ کیا
ہو سکتا ہے پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے : خواجہ آصف
پنجاب اسمبلی اور سیاسی محاذ پر تحریک انصاف کی سپورٹ کا ایک پھر اعادہ
عمران خان سے ملاقات کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے تمام تحفظات عمران خان کو بیان کیےہیں اور انہوں نے ان تحفظات کو حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان جہاں کہیں گے وہیں ہمارا ووٹ ہوگا، ان کا جو بیانیہ ہے وہ ہمارا بیانیہ ہے، کسی کی غلامی منظور نہیں، دین اور دستور یہی کہتا ہے۔
علامہ راجہ ناصر کاکہنا تھاکہ ہمارے فیصلے اسلام آباد میں ہوں گے، ہم نے کوئی سرکاری عہدے قبول نہیں کیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایم ڈبلیو ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ایم ڈبلیو ایم کی سیدہ زہرہ نقوی پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔