• Privacy Policy
  • صفحہ اول
منگل, 28 مارچ 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

عمران خان سے ملاقات، چودھری پرویز الٰہی کا لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان

26 اکتوبر 2022
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
پرویز الٰہی
0
SHARES
65
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔

لانگ مارچ سے پہلے پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی بڑی بیٹھک ہوئی۔

عمران خان سے وزیراعلٰی پنجاب کی ملاقات میں شاہ محمود قریشی، میاں اسلم اقبال، فواد چودھری، عمر سرفراز چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، اعجاز شاہ اور حسان خاور بھی شریک تھے۔

ملاقات میں لانگ مارچ کے امور پر مشاورت کی گئی جبکہ پرویز الٰہی کی جانب سے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات: باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر بات چیت
لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال pic.twitter.com/bQHTThVKQJ

— PTI (@PTIofficial) October 26, 2022

لانگ مارچ کے حوالے سے انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلٰی پنجاب اور عمر ان خان کی ون آن ون بھی ملاقات ہوئی۔

ارشد شریف کا پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل

 عمران خان سے ملاقات میں پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام اور صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے، ارشد شریف کی والدہ، بیوہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لئے جہاد ہے، عوام کا جوش و خروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔

وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں، لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہا لے جائے گا، مارچ شروع ہونے سے قبل ہی وفاقی حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں، عمران خان پاکستان کے عوام کے لئے امید کی کرن ہیں، لانگ مارچ کو پورا سپورٹ کریں گے۔

Tags: announcedChaudhry Pervaiz ElahiFull SupportImran Khanlong marchmeetingPervaiz Elahisupportاعلانپاکستانچودھری پرویز الٰہیحکومتحمایترپورٹعمران خانلانگ مارچملاقاتملک
ShareTweetPin
Previous Post

بھارتی نژاد رشی سوناک نے برطانوی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا

Next Post

ملک میں حالات خراب ہونگے تو پھر مارشل لاء ہی لگے گا: ملک احمد خان

Related Posts

کلیدی کردار
اہم ترین


میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللہ کا کلیدی کردار ہے، عمران خان کا الزام

28 مارچ 2023
اثاثوں کی
اہم ترین

مریم نواز 84 کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں

28 مارچ 2023
حکومت چیف جسٹس
اہم ترین

حکومت کا چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشن کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ

28 مارچ 2023
الیکشن
اہم ترین

فوج کو الیکشن ڈیوٹی کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟ ذمہ داری تو ذمہ داری ہوتی ہے

28 مارچ 2023
لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دیجائےگی، وزیراعظم
اہم ترین

لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیراعظم

28 مارچ 2023
گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط
اہم ترین

گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط

28 مارچ 2023
Next Post
حالات خراب

ملک میں حالات خراب ہونگے تو پھر مارشل لاء ہی لگے گا: ملک احمد خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
منگل 28 مارچ 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In