اسلام آباد:معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکر ٹری محمد خان بھٹی نے ویڈیو میں اپنے روابط اور کرپشن کا اعتراف کیا،محمد خان بھٹی کے لگائے گئے الزامات کا جواب کون دے گا؟
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کے کیسز ہیں،محمد خان بھٹی نے باتیں کھل کر کیں۔
محمد خان بھٹی کہہ رہے ہیں،عدالت میں مینج کرنا ان کی ذمہ داری تھی،پرویز الٰہی کی آڈیو کو دبایا گیا،ہم کہتے رہے وہ چار کنال کا پلاٹ ہے۔ پہلے آڈیو آئی تھی اور اب محمد خان بھٹی کی ویڈیو آ گئی ہے،نام لے کر کہا جارہا ہے کہ دو بیٹے فرنٹ مین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ اور لاہور میں کروڑوں روپے کی پراپرٹیز ہیں،اس کا جواب کس نے دینا ہے،کیا چیف جسٹس اس کا نوٹس نہیں لیں گے؟ محمد خان بھٹی اپنے روابط بھی بتا رہے ہیں،ابھی الزام لگا ہے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے۔
رواں سال ملک بھر میں 1 لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کریں گے،وزیراعظم
تمام تر کیسز پر اسٹے لیے ہوئے ہیں،انہیں تاخیر کا شکار تکنیکی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے الزام لگایا کہ کیسز مینج کیے جارہے ہیں،فیصلے دیئے جارہے ہیں اور فیصلے حق میں کیے جارہے ہیں،
عمران خان کے دور میں ایک حکم پر اپوزیشن کو اندر کر دیا جاتا تھا،قانون اور انصاف کے حوالے سے کافی چیزوں کو دیکھنا ہو گا۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عدالت چھپ کر جانے کے عمران خان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں،وہ وقت دور نہیں جب منہ چھپا کر آنا پڑے گا،
مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر موبائل پر دیکھتے تھے اس وقت شرم و حیا آئی؟ آپ شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب کو حملہ کرنے کا حکم دیتے تھے۔