لاہور: مجلس وحدت المسلمین پاکستان (ایم ڈبلیوایم) کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔
ایم کیو ایم کی ڈیمانڈز پوری کردیں، ہم صرف محبت کی زبان سمجھتے ہیں: شرجیل میمن
ترجمان کے مطابق ایم ڈبلیوایم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔