اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کو دو ساتھیوں کیساتھ گرفتار کرکے ان کے پاس سے بھاری خزانہ برآمد کرلیا۔
نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں مسرور میمن کے گھر کارروائی کی جس میں سونے کے بسکٹ، بٹن، ڈالرز ، درہم اور ریال برآمد کرلیے ، رقم اتنی زیادہ تھی کہ گننے کے لیے ہاتھ کم پڑ گئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔
نیب کے مطابق کارروائی میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی ملیں جس کے بعد سابق میونسپل کمشنرکورنگی مسرور میمن کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
صادق اور امین کا لقب پانے والا عمران خان چور اور کرپٹ نکلا، شاہد خاقان عباسی
نیب حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئےآئل خریداری اور دیگر امور میں کی گئی، رشوت لے کر ٹھیکے دیے جاتے تھے اور رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں جب کہ بیرون ملک بھی رقم منتقل ہوئی۔
کراچی کی احتساب عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ راہدری ریمانڈ پر نیب راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔