اسلام آباد:قومی اسمبلی نے 9 مئی کے شرپسند واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔وزیردفاع خواجہ آصف نے سانحہ 9 مئی کے شرپسند واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے سانحہ 9 مئی کے شرپسند واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ 9 مئی سے متعلق واقعات کے مقدمات ملک کے موجودہ قوانین کے مطابق چلیں گے۔
آرمی ایکٹ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت چلیں گے۔اسی طرح حکومت اور پاک فوج کی جانب سے شہدائے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے 25 مئی کو ’’ یومِ تکریم شہدائے پاکستان ‘‘ منایا جائے گا۔ یوم تکریم شہدائے پاکستان منانے کا مقصد شہدا کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے جبکہ قوم کو یہ بھی پیغام دینا ہے کہ شہدا۔
شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
ان کی فیملز اور یادگاروں کی تکریم اور احترام ہر پاکستان کا فخر ہے۔ یوم تکریم شہدائے کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،افواج پاکستان،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگار شہدا پر سلامی دی جائے گی۔
یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جی ایچ کیو کی یادگار شہدا پر مرکزی تقریب ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاک فضایئہ کے ہیڈ کواٹرز،پاک بحریہ کے ہیڈ کواٹرز اور پولیس کی متعدد یادگار شہدا پر بھی تقریبات ہوں گی،صوبائی دارالخلافہ سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یاد گار شہدا پر تقریبات ہوں گی۔
تقریبات میں شہدائے پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا،خصوصی پروگرام اور تقریبات میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی،دعائیں بھی کی جائیں گی۔ یوم تکریم شہدائے پاکستان تجدید عہد کا یوم ہو گا،یہ دن نفرتوں،تلخیوں کو بھلا کر امن،رواداری اور شہدا سے والہانہ محبت کا پیغام دے گا۔