کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 25 مئی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا، اجلاس میں وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی نے طلب کیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کےخلاف بلوچستان اسمبلی کے14 اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جائے گی۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ
بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن قائم مقام گورنر کو بھجوائی تھی جس کی سمری پر قائم مقام گورنر نے اسمبلی اجلاس طلب کیا ہے ۔
اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے بعد 3 سے 7 روز بحث اور ووٹنگ کے لئے دئیے جائیں گے۔