• Privacy Policy
  • صفحہ اول
پیر, 6 فروری 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

مرنے اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، عمران خان

25 جنوری 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
مرنے اور جیل
0
SHARES
63
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مرنے اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، آخری سانس تک لڑوں گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت جانے سے اب تک بجلی کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں،

اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا، ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے، پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، ملک میں مہنگائی اس ظلم اور ناانصافی کی وجہ سے ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور وکلا کو چاہیے قانون کی حکمرانی کےلیے کھڑے ہوں، موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، جب اللہ کا فیصلہ ہوگا وقت آگے پیچھے نہیں ہوتا، ڈال دیں جیل میں ، کتنے لوگوں کو ڈالیں گے، عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے، عدلیہ نہ کھڑی ہوئی تو جسٹس منیر کو تاریخ نہیں بھولی، ججز جمہوریت کو بچائیں، عوام کے حقوق کی حفاظت کریں۔

عمران خان نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن بتائے چن کر ہمارے مخالف محسن نقوی کو نگراں وزیراعلی بنایا، ہمارے نام کیوں مسترد کیے، سکھیرا صاحب وزیراعظم کے کابینہ سیکرٹری ہیں، ناصر کھوسہ نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں، ہم نے نیوٹرل امپائرز رکھنے کی کوشش کی۔

عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی کو کس بنیاد پر لائے، ہماری حکومت گرانے میں اس کا اہم کردار تھا، کیا آصف زرداری اسے اپنا بیٹا نہیں کہتا، کیا اس کا چینل ہمارے خلاف پراپگینڈا نہیں کر رہا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ نیب کے موجودہ چیئرمین آفتاب سلطان نے محسن نقوی کے خلاف انکوائری کی تھی جس کیس میں محسن نقوی نے 35 لاکھ روپے نیب کو واپس کیے تھے۔

پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ محسن نقوی نے آتے ہی ہمارے خلاف کارروائی شروع کردی، ہم پر 25 مئی کے تشدد میں ملوث پولیس افسران کو اور ایڈووکیٹ جنرل آفس میں حمزہ شہباز دور کے سارے افسران واپس لے آیا، آتے ہی میرے اوپر حملے کی جے آئی ٹی بند کردی، انکوائری افسر سعید انور شاہ کو معطل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی سے پورا منصوبہ بنایا ہوا ہے، محسن نقوی شفاف الیکشن کرانے نہیں بلکہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن کا منظر نامہ پنجاب میں دہرانے آیا ہے کہ ووٹ بینک نہ ہونے کے باوجود پی پی جیت گئی، ہم یہ کیس لےکر عدلیہ میں جارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی کے آنے سے واضح ہوگیا ان کا الیکشن کرانے کا ارادہ نہیں، آئین کے تحت اسمبلی ختم ہونے کے 48 گھنٹے میں الیکشن کی تاریخ دینی ہوتی ہے اور 90 دن میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں، ہمارے پاس دو ہی رستے ہیں، یا تو ہم عدلیہ کے پاس جائیں یا سڑکوں پر آجائیں، عدلیہ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

Tags: afraidImran KhanjailNot Afraidپاکستانجیلحکومترپورٹعمران خانمرنےملکنہیں ڈرتا
ShareTweetPin
Previous Post

ون ڈے رینکنگ؛ بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

Next Post

منتشا کیانی نے سونیا حسین کے سابق شوہر سے شادی کرلی

Related Posts

جیل بھرو تحریک
اہم ترین

انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع ہوگی، عمران خان

6 فروری 2023
گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا
اہم ترین

گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا

6 فروری 2023
نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی
اہم ترین

نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی

6 فروری 2023
ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز
اہم ترین

ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز

6 فروری 2023
پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا
اہم ترین

پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا

6 فروری 2023
صحت کارڈپنجاب کی آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، عمران خان
اہم ترین

صحت کارڈ پنجاب کی آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، عمران خان

6 فروری 2023
Next Post
منتشا کیانی نے

منتشا کیانی نے سونیا حسین کے سابق شوہر سے شادی کرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
پیر 6 فروری 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In