پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کے استعفیٰ سے کچھ بہتر نہیں ہوگا، حکومت گرے گی تو ڈالر گرے گا۔
پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر خزانہ کی تبدیلیوں سے متعلق خبروں پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فیصل جاویدنے ڈالر آسمانوں سے باتیں کر رہا ہے، صرف وزیر خزانہ کے استعفیٰ سے کچھ بہتر نہیں ہوگا، حکومت گرے گی تب ہی ڈالر گرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جب کہ کابینہ دنیا کی سب سے بڑی کابینہ ہے، نہ پہلے وزیر خزانہ کے پاس کوئی پلان تھا اور نہ ہی دوسرے وزیر خزانہ کے پاس ہے۔