پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کی پی ٹی آئی کے ناراض دھڑوں کے تحفظات دورکرکے ان کو الیکشن مہم میں شامل کریں ، اور ریلیوں ، جلسوں میں لوگوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کےاجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق عمران خان نے ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں الیکشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد امتیاز شیخ، زبیر خان نیازی، ملک سرفراز کھوکھر کی شرکت غلام محی الدین، ندیم بارا، ملک وقار، مہر واجد عظیم، میاں محمود الرشید، میاں اکرم عثمان ، میاں عباد فاروق ، ناصر سلیمان، اعظم خان نیازی اور حمزہ خورشید سمیت دیگر ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی ۔
باخبر ذرائع کے مطابق عمران،خان نے ٹکٹ ہولڈرزکو ہدایت کی ہے کہ ڈورٹو ڈور مہم چلائی جائے ، ریلیوں اورجلسوں میں عوام کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک تحریک انصاف کا بیانیہ پہنچائیں ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں کے تحفظات دور کر انہیں الیکشن مہم میں شامل کریں۔