اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی پر صدارتی امیدواروں کی جانب سے اعتراض عائد کر دیا گیا صدارتی امیدواروں نے اعتراض میں کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی اداروں، ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں.
نجی ٹی وی کے مطابق اعتراض میں کہا گیا ہے کہ سنی تحریک کونسل نے اسٹیبلشمنٹ مخالف بنانیے کی وجہ سے ان کو صدارتی امیدوار بنایا، محمود خان اچکزئی پاکستان کے پختون علاقوں کو افغانستان کا حصہ سمجھتے ہیں صدارتی امیدواروں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی پاکستان مخالف آدمی ہیں، انہوں نے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا.
واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اسلام آباد میں 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میںآصف علی زرداری‘ محمود خان اچکزئی ‘ایڈووکیٹ اصغر علی مبارک ‘ وحید کمال اور عبدالقدوشامل ہیں ہیں قبل ازیں اتوار کے روزپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی کوئٹہ میں رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھاجس میں کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ملکیتی اراضی کے ایک حصہ پر محمود خان اچکزئی کا غیرقانونی قبضہ ختم کرانے کرنے کا دعویٰ کیا .
سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے الزام عائد کیا کہ یہ چھاپہ محمود اچکزئی کی رہائش گاہ پر مارا گیا اور یہ قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی کی حالیہ تقریر پر ”ریاستی اداروں“کا ردعمل ہے تاہم کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر سعد اسد نے کہا کہ کاروائی محمود اچکزئی کی رہائش گاہ کے قریب واقع سرکاری زمین کا ایک حصہ واپس حاصل کرنے کے لیے کی گئی تھی.
سعد اسد نے الزام عائد کیا کہ دوبارہ حاصل کی گئی اڑھائی کنال زمین پر چار دیواری کھڑی کرکے اسے گھیر لیا گیا تھا اور اس پر محمود اچکزئی نے غیرقانونی طور پر قبضہ کر رکھا تھا سعد اسد نے کہا کہ ریونیو عملہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ زمین کو واپس لے لیا اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا.
انہوں نے کہا کہ زمین کی حفاظت پر مامور ایک مسلح شخص نے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش کی جس پر اس کو گرفتار کرلیا گیا. پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے آج پیر کے روز ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ چھاپہ حال ہی میں قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی کی تقریر کے بعد”ریاستی اداروں کا ردعمل“ ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ محمود خان اچکزئی اور ان کے بچوں کو ان کی رہائش گاہ سے منشیات برآمدگی کے جعلی کیس میں گرفتار کیا جا سکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کا ساتھ دیا اور کبھی کسی آمر کا ساتھ نہیں دیا انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی مظاہرے کرے گی اور وکلا برادری کوئٹہ انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف آج پیر کے روز ملک بھر میں ہڑتال کرے گی.