آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوادی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی ہے جبکہ پیٹرولیم ڈویژن نے سمری منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرےگی۔
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کب سے کی جائے گی، یہ فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں سمری تیار کی گئی ہے اور وزارت خزانہ کارروائی مکمل کرکے سمری آگے بھیجے گی۔