لاہور : مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی میں ایک شخص حائل ہے جس کا نام عمران خان ہے،صرف چیئرمین پی ٹی آئی نہیں پورا ٹولہ مسائل کا ذمہ دار ہے۔ ہر کرپٹ ترین شخص عمران خان کے ساتھ ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی میں ایک شخص حائل ہے جس کا نام عمران خان ہے،صرف چیئرمین پی ٹی آئی نہیں پورا ٹولہ مسائل کا ذمہ دار ہے۔ ہر کرپٹ ترین شخص عمران خان کے ساتھ ہے۔جس نے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نکالا اس کا اپنا بیٹا رشوت لیتے پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے یوم مزدور پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو ایک اقامے پر اقتدار سے باہر کر دیا گیا جس کا زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا،2017 میں روٹی 2 روپے کی تھی،مزدور پیٹ بھر کر کھانا کھاتا اور اپنے بچوں کو اسکول بھیجتا جبکہ ملک ترقی کر رہا تھا۔
دہشت گردی ختم ہو رہی تھی،لوگ بھوکے نہیں مر رہے تھے،مزدور کی کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے ہونا چاہیے،مزدوروں کی آواز اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو پہنچاؤں گی۔
ڈیرہ اسماعیل خان کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک
مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فتنے کی تعریف عمران خان پر پورا اترتی ہے،عمران خان سے کہہ رہی ہوں کہ ریلی کی بجائے سازش کرنا بند کر دو پاکستان کا بھلا ہو جائے گا،اس ملک میں بڑی صلاحیت ہے لیکن ترقی میں ایک شخص حائل ہے اور وہ عمران خان ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا الیکشن سے پہلے دیکھنا ہو گا کہ اسمبلی توڑی کیوں گئی؟ پرویز الہی اسمبلی نہیں توڑنا چاہتا تھا زبردستی تڑوائی گئی،اسمبلی کو منصوبے کے تحت توڑا گیا،شرم سے سر جھک جاتے ہیں کہ نجم ثاقب باہر سے پڑھ کر آیا ہے اور گالی کے بغیر اس کی بات نہیں ہوتی۔ انکا کہنا تھا کہ یہاں فیصلے ساس،داماد اور بیٹوں کی رشوت پر ہوتے ہیں،قوم عدالتی فیصلوں پر نظر رکھے بیٹھی ہے تاہم اس قدر تنقید پر ان کو استعفے دے کر گھر بیٹھ جانا چاہیئے تھا۔
سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ 2023 کے الیکشن میں نوازشریف دوبارہ آئیں گے اور مزدوروں کو ان کا حق دے گا،آپ کو اس ملک کے منتخب نمائندوں،آئین اور قانون کا فیصلہ ماننا ہو گا۔ پارلیمنٹ منوا کر ہی رہے گی کہ نوازشریف کے ساتھ ظلم کیا گیا،75 سالہ پاکستان کی تاریخ میں نوازشریف کے 9 سال نکال دیں تو باقی کھنڈرات بچتے ہیں۔