کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر اور صدر پی ٹی آئی کراچی علی زیدی کی درخواست منظور کرلی۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔ عدالت نے علی زیدی کی ضمانت کی درخواست منظورکرلی۔پی ٹی آئی رہنما کی دس ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔
گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے ملزم علی زیدی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
رہنما تحریکِ انصاف علی زیدی کو فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں کراچی کی ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا۔
دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزم کی 3 دن کی کسٹڈی تھی، آپ نے ان سے کیا تفتیش کی؟
تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ میں نے ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کی کوشش کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پیشرفت رپورٹ کہاں ہے؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ وہ دستاویز فائل میں لگانا بھول گیا۔
عدالت،نے علی زیدی سے سوال کیا کہ کیا آپ پر پولیس نے تشدد کیا ہے؟علی زیدی نے جواب دیا کہ میرے ساتھ پولیس نے کوئی ناروا سلوک نہیں کیا۔
علی زیدی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو صورتِ حال تفتیشی افسر بتا رہے ہیں اس سے لگ رہا ہے کہ ملزم کی کسٹڈی ہی غیر قانونی ہے۔
عدالت نے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کر دی۔ملیرکی عدالت نے علی زیدی کو 30 اپریل تک عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔