• Privacy Policy
  • صفحہ اول
منگل, 28 مارچ 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا

6 فروری 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی موجودگی میں چینی کمپنیوں سے آئی ٹی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

پاکستان ریلوے اور 2 چینی کمپنیوں کے مابین آئی ٹی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، اس حوالے سے لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنی سے معاہدہ طے پایا ہے، جس میں انجن ٹریکنگ سسٹم بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، ادارے کی رابطہ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے عوام گھر بیٹھے سفر پلان کر سکیں گے، اس ایپ پر تمام سہولیات سے متعلق معلومات ہوں گی، مسافر ٹکٹ، ہوٹلز بکنگ بھی ایپلی کیشن کے ذریعےکر سکے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی سلوشن کے ذریعے ریلوے کی انکم کا مکمل ریکارڈ آجائے گا، ٹرین آپریشنز کی مانیٹرنگ بھی ایپلی کیشن کے ذریعے ہوسکے گی، مسافروں کی شکایات کا اندراج ہو سکے گا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کے بغیر کوئی پورٹ چل نہیں سکتی، گوادر میں ریلوے کے سب آفسز کھل گئے ہیں، وہاں ریلوے کی جگہ کو چیک کر رہے ہیں، اور سیٹ اپ پر کام کر رہے ہیں، امید ہے سبی، ہرنائی پر جلد ٹرین چلا دیں گے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ تنخواہوں کے معاملے پر وزیر خزانہ سے بات ہوئی ہے، سیلاب کی وجہ سے ریلوے کو 7 ارب کا نقصان ہوا، اُمید ہے حکومت کی طرف سے مرحلہ وار مدد ملے گی، ہم بات کم اور کوشش مسلسل کرتے رہتے ہیں۔

سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کی دکانوں کا ٹینڈر کو روک دیا ہے، ایک ایسی پالیسی بنا رہے ہیں کہ کارٹل نہ بنے اور روزگار بھی چلے، ایک گرین لائن چل گئی لیکن کام نہیں بنتا، ہرٹرین کو اپ گریڈ ہوناچاہیے، ایم ایل ون پر ریلوےکی سوچ میں تبدیلی آئی ہے، وفاقی حکومت کو ایم ایل ون پرآگاہ کیا ہے، اس کی کاسٹ 40 فیصد کم کرنی چاہیے، جس کے لئے کام کر رہے ہیں.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرضہ ریلوےاٹھانے کے قابل نہیں، تنخواہ دینے کیلئے پیسے نہیں، قرض کہاں سے واپس کریں گے، ہمیں ایسا کوئی کام نہیں کرناچاہیے کہ آنے والے بھگتیں، ہم نے وہی کام کرناہے جو ریاست کےمفاد میں ہے، ایم ایل ون کو ٹھیک کیے بغیر گزارا نہیں، الیکٹرک ٹرین ایم ایل ون منصوبے کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags: agreementChinesecompaniespakistanRailwayssignedآئی ٹیپاکستانچائنیزحکومتخواجہ سعد رفیقدستخطریلوےکمپنیوںمعاہدہملکوزیر ریلوے
ShareTweetPin
Previous Post

صحت کارڈ پنجاب کی آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، عمران خان

Next Post

ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز

Related Posts

کلیدی کردار
اہم ترین


میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللہ کا کلیدی کردار ہے، عمران خان کا الزام

28 مارچ 2023
اثاثوں کی
اہم ترین

مریم نواز 84 کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں

28 مارچ 2023
حکومت چیف جسٹس
اہم ترین

حکومت کا چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشن کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ

28 مارچ 2023
الیکشن
اہم ترین

فوج کو الیکشن ڈیوٹی کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟ ذمہ داری تو ذمہ داری ہوتی ہے

28 مارچ 2023
لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دیجائےگی، وزیراعظم
اہم ترین

لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیراعظم

28 مارچ 2023
گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط
اہم ترین

گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط

28 مارچ 2023
Next Post
ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز

ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
منگل 28 مارچ 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In