پشاور: وفاقی وزیرنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عمرہ اور حج دوبارہ شروع کرنے کے لئے سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں، امید ہے پاکستان سے جلد عمرہ زائرین کا سلسلہ شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی امور کے وفاقی وزیرنورالحق قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج اخراجات کم کرنے کیلئے ملیشیا کے طرز پرکام کررہے ہیں، عمرہ اور حج دوبارہ شروع کرنے کے لئے سعودی حکومت سے رابطےمیں ہیں۔
نورالحق قادری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا امیدہے پاکستان سے جلد عمرہ زائرین کا سلسلہ شروع ہوگا۔
گذشتہ ماہ وفاقی وزیرمذہبی نے پشاور میں حاجی کیمپ فیز7میں نئے رہائشی بلاک کے افتتاح کے موقع پر کہا تھا کہ حجاج کرام کےتربیتی نظام اورکلاسز کیلئےیہاں بندوبست کیاجائےگا ایک ہی چھت تلے دستاویزات کی جانچ،ویکسی نیشن بھی کی جاسکےگی۔
یہ بھی پڑھیں : عمرے پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے سعودی حکومت کا بڑا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ عمرہ، حج سےمتعلق کوئی اضافی خرچہ وصول نہیں کیا جا رہا ہے دنیا بھر میں حج اور عمرےکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایئرلائنز کے ٹکٹ مہنگےہونےسےحج، عمرےپیکیج میں اضافہ ہوا۔
نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دنیابھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہیں، آئندہ 3 ، 2ہفتے میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔