پشاور: تھانہ ارمڑ کے علاقے میں اشتہاریوں کے خلاف آپریشن میں پولیس اہلکار شہید جب کہ کارروائی میں ایک اشتہاری بھی ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق آپریشن صبح سویرے کیا گیا جس میں ایک اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں اشتہاری ہلاک ہوگیا۔
نیب کارروائی میں سابق میونسپل کمشنر کراچی سمیت 3 افسران گرفتار، سونے کی اینٹیں برآمد
دوسری جانب اشتہاری شخص کے لواحقین نے ترناب فارم باڑہ پل کے پاس روڈ بند کر دیا اور لاش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔