• Privacy Policy
  • Sample Page
  • صفحہ اول
ہفتہ, 10 جون 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو ملنے والے فوائد کی تفصیلات جاری کردیں

4 جنوری 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
فوائد کی
0
SHARES
79
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان کی اتحادی حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی کے بعد پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت سے متحدہ کو ملنے والے فوائد کی تفصیلات  شیئر کردیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رویئے کی شکایت وفاق اور مشترکہ دوستوں کو کردی اور ساتھ ہی ایم کیو ایم کو اتحادی بننے کے بعد ملنے والے فوائد کی تفصیلات بھی شیئر کردیں۔

پی پی کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق صوبائی بجٹ میں ایم کیو ایم کی اسکیمز شامل کی گئیں، امین الحق اور فیصل سبزواری کو وفاقی وزیر کا قلمدان سونپا گیا، ایم کیو ایم کی خواہش پر کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ تعینات کیا گیا، مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ ایم کیو ایم کے کہنے پر لیا گیا۔ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم کی سفارش پر لگایا گیا۔ تین اضلاع میں ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم کے لگائے گئے۔

پی پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کارکنان کی واپسی میں صوبائی حکومت نے کردار ادا کیا۔ کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم کی سفارش پر افسران تعینات کئے گئے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد شریف، شکیل احمد کورنگی اور شرقی کے ایڈمنسٹریٹر لگائے گئے۔ پیپلز پارٹی کی سفارش پر ایم کیو ایم کے چھ ارکان کو وفاق میں اہم عہدے دیئے گئے۔ ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی ابوبکر، کشور زہرہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین ہیں۔

میرا متحدہ قومی موومنٹ سے کبھی تعلق نہیں رہا، آفاق احمد

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم ارکان قومی اسمبلی اُسامہ قادری، صابر قائم خانی پارلیمانی سیکریٹری ہیں۔ ایم کیو ایم کی سفارش پر صادق افتخار کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی بنایا گیا۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن رابطہ کمیٹی جاوید حنیف نے اپنے بھائی کو پبلک سروس کمیشن کا ممبر تعینات کروایا، عارف حنیف اور عبدالمالک غوری ایم کیو ایم کی سفارش پر ممبر بنائے گئے۔

اتحاد کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے رشتے داروں کو اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کے معاملے پر اتحاد چھوڑنے کا عندیہ دیا اور 9 جنوری کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

Tags: BenefitsMQMMQM PakistanPPPreceivedreleasedایم کیو ایمپاکستانپیپلزپارٹیتفصیلاتحکومترپورٹفوائدملک
ShareTweetPin
Previous Post

میرا متحدہ قومی موومنٹ سے کبھی تعلق نہیں رہا، آفاق احمد

Next Post

سندھ حکومت نے تین ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے فارغ کر دیا

Related Posts

ہم ایک قابل اعتماد پاسپورٹ سسٹم تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیرداخلہ
اہم ترین

ہم ایک قابل اعتماد پاسپورٹ سسٹم تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیرداخلہ

10 جون 2023
جہانگیر ترین
اہم ترین

جہانگیر ترین کا پرویز خٹک سے ٹیلی فونک رابطہ

9 جون 2023
وفاقی بجٹ
اہم ترین

14ہزار460 ارب حجم کا وفاقی بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

9 جون 2023
عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص
اہم ترین

عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص

9 جون 2023
آصف زرداری کیخلاف 4 ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیئے گئے
اہم ترین

آصف زرداری کیخلاف 4 ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیئے گئے

9 جون 2023
وزیر اطلاعات کا تجارتی خسارے میں غیر معمولی کمی کا دعویٰ
اہم ترین

وزیر اطلاعات کا تجارتی خسارے میں غیر معمولی کمی کا دعویٰ

9 جون 2023
Next Post
عہدوں سے

سندھ حکومت نے تین ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے فارغ کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
ہفتہ 10 جون 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In