• Privacy Policy
  • صفحہ اول
پیر, 6 فروری 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

وزیر اعظم کو ملک چلانا نہ آئے تو کیا عدلیہ ملک کو چلائے گی؟ سپریم کورٹ

10 نومبر 2022
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
سپریم کورٹ
0
SHARES
53
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم کو ملک چلانا نہ آئے تو کیا عدلیہ ملک کو چلائے گی؟

عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ اگر نیب ترامیم بنیادی حقوق سے تصادم پر کالعدم ہو بھی جائیں تو پرانا قانون کیسے بحال ہوگا؟

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ یہ صورتحال ماضی سے مختلف اور منفرد ہے، آپ کا موکل کہتا ہے نکالی گئی دوبارہ شقیں بحال کی جائیں، نیب ترامیم سے کئی شقوں کو نکال دیا گیا ہے اور اس حوالہ سے کئی عدالتی فیصلے بھی موجود ہیں، عدلیہ نے انتظامیہ کے کئی اقدامات کو کالعدم قرار دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوموٹو کا اختیار بڑے احتیاط سے استعمال کرنا پڑتا ہے، عدلیہ ایگزیکٹیو کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی لیکن ایگزیکٹیو کو اپنی زمہ داری پوری کرنے کا کہہ سکتی ہے، عدلیہ ایگزیکٹیو کے اختیار پر تجاوز نہیں کر سکتی۔

رسول اللہﷺ نے راستے بند کرنے کے عمل کو شیطانی قرار دیا تھا:سینئرجج جسٹس قاضی فائز

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ کیا بنیادی حقوق کے تحفظ میں اختیارات کی تقسیم کی لکیر عدلیہ عبور کر سکتی ہے، اس چیز کو کہیں تو روکنا ہوگا، کوئی بولے حکومت مشکوک ہو اور وزیراعظم متنازعہ ہے تو عدلیہ حکومت چلائے گی۔

خواجہ حارث نے کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم کو ملک چلانا نہ آئے تو کیا عدلیہ ملک کو چلائے گی؟ خواجہ حارث نے کہا کہ آرمی چیف تقرری کے معاملہ پر عدالت نے قانون سازی کا حکم دیا، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سب کچھ عدلیہ نے کرنا ہے تو کیا یہ ایگزیکٹیو کے اختیار پر تجاوز نہیں ہوگا؟ کیا ایگزیکٹیو کی ناکامی پر عدلیہ سپر رول ادا کر سکتی ہے؟

خواجہ حارث نے کہا کہ نیب کی سستی پر سپریم کورٹ نے کرپشن کے معاملات کی تحقیقات کروائی، سپریم کورٹ نے فیک اکاؤنٹس معاملے کی تحقیقات جے آئی ٹی سے کروائی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی آمدن کے احتساب کے دیگر قوانین بھی موجود ہیں، سسٹم بریک ہوجائے تو سخت قانون بھی موثر نہیں رہتا۔

وکیل خواجہ حارث کے مطابق غیر قانونی آمدن پر نیب کا اختیار بھی ترامیم میں ختم کر دیا گیا، ایمنسٹی اسکیم صرف کالا دھن کو سفید کرنے کیلئے ہوتی ہے، نیب ترامیم سے پہلے نیب کو ایمنسٹی اسکیم میں غیر قانون آمدن پر کارروائی کا اختیار تھا۔

کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Tags: countryPrime MinisterrunRun CountrySupreme Courtاعلانحکومترپورٹسپریم کورٹعدلیہملکوزیراعظم
ShareTweetPin
Previous Post

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کو 10 وکٹ سے شکست، فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کا ٹاکرا

Next Post

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی ضمانت منظور

Related Posts

جیل بھرو تحریک
اہم ترین

انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع ہوگی، عمران خان

6 فروری 2023
گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا
اہم ترین

گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا

6 فروری 2023
نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی
اہم ترین

نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی

6 فروری 2023
ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز
اہم ترین

ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز

6 فروری 2023
پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا
اہم ترین

پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا

6 فروری 2023
صحت کارڈپنجاب کی آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، عمران خان
اہم ترین

صحت کارڈ پنجاب کی آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، عمران خان

6 فروری 2023
Next Post
ضمانت

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی ضمانت منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
پیر 6 فروری 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In