دوشنبے : وزیراعظم عمران خان آج تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل جائیں گے ، صدارتی محل میں وفود کی سطح کی ملاقاتیں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ن نےوزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ایس سی او سمٹ تاجک صدر سے ملاقات کیلئے صدارتی محل جائیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدارتی محل میں وفودکی سطح کی ملاقاتیں،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے جبکہ پاکستان تاجکستان کےلیڈران کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے ، افغانستان کی صورتحال میں تاجکستان کا کردار بہت اہم ہے، وزیراعظم نے خواہش کااظہارکیاکہ پاکستان اورتاجکستان مل کر افغان دھڑوں کو قریب لائیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی
دوسری جانب دوشنبے میں افغانستان کے موضوع پرکلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائیزیشن اجلاس بھی ہوگا، جس میں وزیراعظم عمران خان شریک ہوں گے
اور اظہارخیال کریں گے۔