اسلام آباد: وزیراعظم نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کر دیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ میں لکھا کہ صدر مملکت کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کور کمیٹی سے مشورے اور منظوری کے بعدوزیر اعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیراعظم کے لیے تجویز کیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر عارف علوی نےوزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے نگران وزیراعظم کے نام مانگے تھے، ناموں پر 7 دن میں اتفاق نہ ہوا تو الیکشن کمیشن نئےوزیر اعظم کا نام صدر کو دے گا
تاہم متحدہ اپوزیشن کے رہنما شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کے لیے مشاورت کا حصہ بننےسے انکار کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق سزا ملنے تک عمران خان کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔