کراچی : اقراء یونیورسٹی کے چیئرمین اور معروف سماجی رہنما حنیدلاکھانی انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما حنید لاکھانی انتقال کرگئے، رجسٹراراقرایونیورسٹی نے حنید لاکھانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا حنید لاکھانی ڈینگی کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
حنیدلاکھانی اقراء یونیورسٹی کے مالک تھے اور تحریک انصاف سے سیاسی وابستگی تھی۔
پی ٹی آئی کراچی تنظیم نے پی ٹی آئی رہنماء و چئیرمن اقراء یونیورسٹی حنیدلاکھانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حنیدلاکھانی کی رحلت پر دلی بےحد افسوس ہے، وہ رحم دل اور خوش مزاج طبعیت کے مالک تھے۔