لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12 اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل ہو گئی، گورنر پنجاب آج رات وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری پر دستخط کر سکتے ہیں، جس کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات ہی تحلیل ہونے کا امکان ہے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12 اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی۔
الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ شرجیل میمن
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی۔