اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنماء علی محمد خان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علی محمد خان کوتھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد پولیس شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری اور 3 خواتین رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے 7 اہم قائدین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔