وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی۔
پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی جس میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی شریک تھے۔
ملاقات کے بعد اپنی ٹوئٹ میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔
ق لیگ عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے: مونس
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے، عمران خان نےمخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے اورافواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔
اس حوالے سے مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہ