• Privacy Policy
  • صفحہ اول
منگل, 28 مارچ 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع، مسلم لیگ (ن) ارکان کی سیکیورٹی گارڈز سے گتھم گتھا

10 جنوری 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
اجلاس کی
0
SHARES
64
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے تاخیر کے بعد شروع ہو گیا، اجلاس کے آغاز سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور عطااللہ تارڑ سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ایوان میں داخلے پر مبینہ پابندی کے پیش نظر اسمبلی گیٹ پر پارٹی اراکین اور سیکیورٹی گارڈز گتھم گتھا ہوگئے۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر سبطین خان کر رہے ہیں، اجلاس کے آغاز پر حکومت کے 25 اراکین اور اپوزیشن کے 56 ممبران شریک ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن رانا محمد اقبال نے کہا کہ کل ہماری تعداد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے زیادہ تھی، جب تعداد زیادہ ہو تو ہماری بات بھی سن لیا کریں۔

اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ کل کسی نے کورم کی نشاندہی نہیں کی، کل حکومتی بنچوں کی تعداد زیادہ تھی۔

(ن) لیگ کے خلیل طاہر سندھو نے بتایا کہ رولز معطل کرکے بدترین قانون سازی ہوتی ہے۔

اس دوران خلیل طاہر سندھو کی ایوان میں نقطہ اعتراض پر تلخ کلامی ہوئی، اقلیتی رکن اسمبلی سمیوئل یعقوب کو ڈانٹ کر بیٹھنے کا کہہ دیا گیا۔

خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ 7 سو یونیورسٹیوں کے بل تو منظور کر لیے لیکن ہمیں ایجنڈے کا بل تو دے دیا جائے۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی چوہدری ظہیر الدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو 21 بار چانس دیا کہ تعداد پوری کریں لیکن انہیں شکست ہوئی، اتنی نالائق اپوزیشن 36 سال میں نہیں دیکھی۔

چوہدری ظہیر الدین کی تقریر کے دوران اپوزیشن بنچوں کی جانب سے شور شرابا جاری رہا۔

پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کا دنگل، دونوں طرف سے زور دار انٹریاں

(ن) لیگ کے رانا مشہود احمد خان نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال بعد رولز پر عمل درآمد شروع ہوا ہے تو پھر ہائی کورٹ کے آرڈر پر کیبنٹ اسٹینڈ نہیں کرتی، چئیر سے سوال رکھا، قانون سازی غیر قانونی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کہنا چاہتا ہوں، جھوٹ بولتے ہیں، اسٹینڈنگ کمیٹی کون نہیں بننے دے رہا، پہلی اسمبلی جس میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا وجود عمل میں نہیں لایاگیا۔

رانا مشہود احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رولز و پروسیجر کی دھجیاں اڑا کر ممبرز کو ہی بل دئیے جاتے ہیں، کون سا بل ہاتھ میں رکھا جس میں ترامیم کرتے، اعتماد کا ووٹ لینا آپکی آئینی ذمہ داری ہے، ہمت ہے ابھی ووٹ لیں، ابھی جواب دیں گے، ایوان کس کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل 4 بار فلور مانگا ہے، ووٹنگ کروائیں، بلوں پر ووٹنگ بنائیں قوم کو گمراہ نہ کریں، قوم آٹا چوروں کا احتساب مانگتی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی جاری، اپوزیشن اراکین نے کاپیاں پھاڑ ڈالیں، ایوان مچھلی منڈی بن گیا، اپوزیشن اراکین کے پرویز الہی کے خلاف ڈاکو ڈاکو کے نعرے، اپوزیشن نے وقفہ سوالات کی کاپیاں ڈیسک پر بجا کر شور شرابا شروع کر دیا۔

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار شہاب الدین نے کہا کہ اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں، جواب سن نہیں سکتے، مونس الہی کو چھوڑیں 11 سو ارب روپے کی کرپشن جو حمزہ شہباز نے کی اس کا جواب دیں، اپوزیشن کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

Tags: ClashedmembersMuslim League (N)Punjab AssemblySecurity GuardsSession Startedاجلاسپنجاب اسمبلیسیکیورٹی گارڈزگتھم گتھامسلم لیگ (ن)
ShareTweetPin
Previous Post

عالمی برادری سے 9 ارب ڈالر سے زائد رقم ملنا غیبی مدد سے کم نہیں،وزیراعظم

Next Post

سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات،

Related Posts

کلیدی کردار
اہم ترین


میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللہ کا کلیدی کردار ہے، عمران خان کا الزام

28 مارچ 2023
اثاثوں کی
اہم ترین

مریم نواز 84 کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں

28 مارچ 2023
حکومت چیف جسٹس
اہم ترین

حکومت کا چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشن کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ

28 مارچ 2023
الیکشن
اہم ترین

فوج کو الیکشن ڈیوٹی کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟ ذمہ داری تو ذمہ داری ہوتی ہے

28 مارچ 2023
لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دیجائےگی، وزیراعظم
اہم ترین

لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیراعظم

28 مارچ 2023
گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط
اہم ترین

گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط

28 مارچ 2023
Next Post
جہانگیر ترین

سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات،

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
منگل 28 مارچ 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In