پنجاب میں مفت آٹے کے حصول کیلئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاتون سمیت مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے مقامی میرج ہال میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا گیٹ کھلنے پر بھگدڑ مچ گئی، رش کے باعث 60 سالہ خاتون توازن کھو بیٹھی اور شہریوں کے پیروں تلے آکر جاں بحق ہوگئی۔
مزید جانیے : سستے آٹے کے حصول نے ایک اور جان لے لی
ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیدیا۔
دوسری جانب بھکر میں آٹا سیل پوائنٹ پر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہو جانی ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ الٰہی بخش آٹا لے کر جارہا تھا، واپسی پر دل کا دورہ پڑا، لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔