لاہور: ملک میں رجب کا چاند نظر آ گیا، ماہ رجب کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں چند ہفتے باقی رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر کو ماہ جماد الثانی کا 30 ایام کے بعد اختتام ہو گیا۔
ملک بھر میں رجب کا چاند نظر آ گیا، کل بروز منگل کو یکم رجب ہو گی۔ ملک میں رجب کا چاند دیکھنے کیلئے گزشتہ روز 22 جنوری، 29 جماد الثانی کو رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا تھا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رجب کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر ہوا۔ گزشتہ روز ملک کے کسی حصے میں رجب کا چاند نظر نہیں آیا تھا،
بنوں میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کا سپاہی شہید
مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے بتایا کہ پاکستان کے جنوبی حصے میں مطلع صاف رہا اور شمالی حصے میں مطلع ابر آلود رہا، رجب کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا ملک بھر میں رجب المرجب 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکم رجب المرجب 1444ہجری 24 جنوری2023 بروز منگل کو ہوگی۔ یہاں واضح رہے کہ ماہ رجب کے آغاز کے بعد اب پاکستان میں رمضان المبارک کی آمد میں 2 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز مارچ کے تیسرے ہفتے سے ہونے کا امکان ہے۔