راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا بیان کہ بغیرسمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کردیں گے، خطرے کی گھنٹی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کا بیان کہ بغیرسمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کردیں گے، خطرےکی گھنٹی ہے، اس بیان سے واضح ہے ، سب اچھانہیں سب ایک پیج پر نہیں ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ خود ہی اثاثوں کے ریکارڈ کو لیک کرواتے ہیں اور خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔