پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر رضا ربانی نے صدر عارف علوی کا مواخذہ کرنے کی تجویز دے دی۔
رضا ربانی کا کہنا تھاکہ صدر عارف علوی نے سیاسی جماعت اورفوجی اسٹبلشمنٹ کے مذاکرات کا حصہ بن کر اپنے دفتر کی غیرجانبداری کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ صدر مخصوص سیاسی جماعت کا سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے فریق بنے، اپنے عہدے کی غیرجانب داری کی خلاف ورزی کی۔
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچ گئے، ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات
انہوں نے کہا کہ خلاف ورزیوں پر پاکستان کے صدر کا مواخذہ کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان 5 ماہ میں اسلام آباد پر دوسری چڑھائی کرنے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا ایک نکاتی ایجنڈا صرف اقتدار کی بھوک ہے، وہ اقتدار کی کرسی تک پہنچنے میں لاشوں سے گزرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔