76 ویں کانز فلمی میلے میں بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کے روایتی انداز کو بے حد پسند کیا گیا، سارہ نے پیسٹل رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ سر پر دوپٹہ بھی اوڑھا۔
کانز کے 76ویں فلمی میلے میں سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان ایک روایتی مشرقی لڑکی کے روپ میں دکھائی دیں۔ سارہ نے کانز فلمی میلے میں پہلی مرتبہ شرکت کی ۔ ریڈ کارپٹ لک میں سارہ نے پیسٹل رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ یہ لباس بھارتی ڈیزائینر ابو جانی سندیپ کھوسلہ نے ڈیزائن کیا۔ جبکہ اس لک میں مشرقی انداز کو مزید نکھارنے کے لیے ساڑھی آرٹسٹ ڈولی جین نےدوپٹہ لک دی۔
سوشل میڈیا صارفین نے سارہ کے لک کو بے حد سراہتے ہوئے ان کو کومنٹس کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ جس انداز میں آپ نے بھارتی لباس کو ایک عالمی ایونٹ میں زیب تن کیا یہ بہت اچھا قدم تھا۔ مجھے فخر ہے کہ وہ بھارتی خواتین جو کہ یہ سوچتی ہیں کہ ان کے مشرقی لباس سے حسین کچھ نہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک انٹرنیشنل ایونٹ میں بھارتی لباس زیب تن کرنا یقینا فخر کا مقام ہے۔ سارہ نے ہمیشہ ہی یہاں کے کلچر کو فروخت دیا۔ آپ نے یقینا بہت سوں کے دل جیت لیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ شخصیات کو ایسا ہی ہونا چاہیے کہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر اپنے کلچر کی نمائندگی نظر آنی چاہیے۔
سارہ علی خان اور ویکی کوشال کی فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے 2 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ جس کی پروموشن کا آغاز ہوچکا ہے۔