نیو کراچی بلال کالونی، سیکٹر 5D کی حدود میں ڈی کا موڑ پر یامین لکڑی والا اور مین دعا چوک پر سپر کول فریج والے کی چاندی ہی چاندی۔
نیو کراچی ڈی کا موڑ پر یامین لکڑی والا اور دعا چوک پر شاہد فریج والے کا کے الیکٹرک کنڈے کا راجذرائع کا کہنا ہے یامین لکڑی والا اور شاہد فریج والا جو کہ خود بھی کے الیکٹرک کا کنڈا چلاتا ہےاور دوسروں کو بھی پیسے لے کر کنڈے دیتے ہیں ۔
یامین لکڑی والے نے بتایا کہ کےالیکٹرک کی دوگاڑیوں کو پیسے دیتا ہوں ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے۔
کےالیکٹرک کے میٹر ایشو ہونے کے بعد بھی کنڈا مافیا کا راج ختم نہ ہو سکا کےالیکٹرک کو لاکھوں روپے کا نقصان دینے والا شخص یامین اور شاہد کے خلاف کارروائی کی جائے۔