کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے، سندھ کے 15اضلا ع میں پولنگ کل ہوگی،سندھ فیز ون اور ٹوکے ری پول میں 27 یونین کونسل میں پولنگ کل ہوگی ، 15ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ، 26 ریٹرننگ آفیسرز، 52اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے گئے، سندھ کے 15اضلاع میں 81 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے۔
الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکرٹریٹ میں 3روز کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم اور شکایات سیل کردیا گیا ہے۔ مرکزی کنٹرول روم میں افسران الیکشن کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرلیے گئے اب ہم الیکشن میں حصہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں رابط کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کا اجلاس طلب کیا جس میں ہد ایت دی کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کردی جائیں۔
عمران خان زمان پارک یا ایوان صدر میں محفوظ نہیں تو منصورہ آجائیں
ذرا ئع ایم کیوایم کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے کراچی میں 18 اپریل کو 11 یونین کمیٹیوں کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، ان یوسیز میں ایم کیوایم امیدواروں نے انتخابی فارم جمع کرادئیے ہیں جبکہ ایم کیو ایم نے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کو ہدایت دی ہے کہ الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان اس وجہ سے کیا تھا کہ کراچی میں یوسیز میں اضافہ کیا جائے، ہمارا یہ مطالبہ مان لیا گیا، کراچی میں سندھ حکومت نے 53 اضافی یوسیز کا نوٹی فکیشن جاری کردیا اب ہم کراچی میں11یوسی میں ہونے والے الیکشن میں بھرپور انداز سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ 15 جنوری کو ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا تاہم اب11یوسی کے چیئرمین وائس چیئرمین اور 28 جنرل کونسلر کے الیکشن کراچی ڈویثزن میں 18 اپریل کو ہوں گے۔ اس میں ایم کیو ایم حصہ لے گی ان 11 یوسیز پر مختلف وجوہات کی بنا الیکشن نہیں ہوسکے تھے۔