اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ انشاء اللہ تعالیٰ ہونا ہے لازمی ہونا ہے، جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر خرچے کے جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کی طرف سے حمزہ شہباز کو شکریہ ادا کرنا چاہیے، جلسے کی تشہیر اور جوش پیدا کرنے کا مشکل کام جو اکیلا عثمان ڈار کر رہا تھا وہ ن لیگ اور حمزہ شہباز نے لے لیا ہے۔
اسپیکر پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ایک چیز کھل کر سامنے آئی ہے کہ بچہ حکمران گھبرا گیا ہے، جمہوریت کی خدمت کا جو یہ دعویٰ کرتے ہیں اس کو پورا نہیں کرتے۔