اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ ریاست نے جوکیا وہ تمام اقدار کی پامالی ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان چادر اور چار دیواری کے تقدس، اقدار کی پاسداری اورخاندانی وقار وعزت کے تقدس کے لیے وجود میں آیا تھا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ریاست کے ہاتھوں جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا وہ تمام اقدار کی پامالی ہے۔ اعظم سواتی کی اہلیہ کی ویڈیو سامنے آنا انتہائی قابل مذمت اور صدمے کا باعث ہے۔
میری اور بیوی کی ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بھیجی گئیں، اعظم سواتی
دعا ہے کسی کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اس واقعہ کا ازخود نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا میں پورے پاکستان کی جانب سے اعظم سواتی کی تہجد گزار اہلیہ کو پہنچنے والے صدمے اور تکلیف پر معافی مانگتا ہوں۔