• Privacy Policy
  • Sample Page
  • صفحہ اول
ہفتہ, 10 جون 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس جوڈیشل انکوائری کمیشن حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

26 مئی 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
جوڈیشل انکوائری
0
SHARES
79
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے آڈیولیکس سے متعلق جوڈیشل انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جس میں سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، سپریم کورٹ نے آڈیولیکس سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی انکوائری روک دی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیولیکس سے متعلق جوڈیشل کمیشن کو معطل کرنے کی درخواستوں پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا تحریر کردہ فیصلہ جاری کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آڈیولیکس سے متعلق جوڈیشل انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جس میں سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، سپریم کورٹ نے آڈیولیکس سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی انکوائری روک دی ہے۔

سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت 31 مئی کو ہوگی۔سپریم کورٹ نے مزید سماعت کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔وفاقی حکومت نے 19مئی کو ججز آڈیولیکس کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا۔

یاد رہے اس سے قبل مبینہ آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے آڈیولیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجربینچ تشکیل دیا تھا۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی بھی پانچ رکنی لارجر بینچ کا حصہ ہیں ۔اٹارنی جنرل نے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔اٹارنی جنرل نے آڈیو لیکس کی تحقیقاتی کمیشن کے خلاف درخواست سننے والے بنچ پر اعتراض کر دیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کی توجہ شق 6 کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔

عمران خان غدار وطن ہے جس کا ٹکٹ اب کوئی نہیں لے گا,

چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کیلئے جج کی نامزدگی کا فورم چیف جسٹس پاکستان کا ہے۔یہ ضروری نہیں کہ چیف جسٹس خود کو کمیشن میں نامزد کریں، نہ ہی چیف جسٹس وفاقی حکومت کی چوائس کے پابند ہیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے وفاقی حکومت کی ہدایات ہیں۔دورانِ سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ جس فورم پر جج رکھا وہ چیف جسٹس کی اجازت سے رکھنا چاہیے تھا۔

انہوں نے اٹارنی جنرل سے مکالمے میں کہا کہ ہمیں آئین کا احترام کرنا چاہیے،حکومت کو آگاہ کریں کہ آئین کو نظر انداز نہ کریں،ہم آپ کے اعتراض کے بارے میں تیار تھے۔حکومت نے قانون بناتے وقت کئی غلطیاں کی ہیں،ہم سے مشورہ کرتے تو ہم صحیح راہ دکھاتے،ہمارے انتظامی امور پر بنائے گئے قانون میں ہم سے پوچھا تک نہیں،9 مئی کے واقعہ کا فائدہ یہ ہوا کہ جو عدلیہ کے خلاف بات کرتے تھے وہ اب نہیں کرتے۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ حکومت کیسے سپریم کورٹ کے ججز کو اپنے مقاصد کیلئے منتخب کر سکتی ہے،اٹارنی جنرل صاحب عدلیہ کی آزادی کا معاملہ ہے،بہت ہوگیا ہے اٹارنی جنرل صاحب آپ بیٹھ جائیں۔عدلیہ کے اختیارات میں حکومت مداخلت نہ کرے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدلیہ وفاقی حکومت کا حصہ نہیں،ہم انا کی نہیں آئین کی بات کررہے ہیں۔ ہمارے پاس ایک انصاف کی اخلاقی اتھارٹی ہے،جو بھی فیصلہ کرتے ہیں وہ سن کر کرتے ہیں۔

وفاقی حکومت عدلیہ کے معاملات میں کوارٹرز کا خیال کرے ،انکوائری کمیشن میں حکومت نے خود ججز تجویز کئی، وفاقی حکومت کو گزارش ہے کہ آئین کا احترام کریں ،آئین کا احترام کرتے ہوئے روایات کے مطابق عمل کریں ،معذرت سے کہتا کوں حکومت نے ججز کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی۔آڈیو لیکس کمیشن پر سماعت مکمل ہو گئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ شارٹ آرڈر اور عبوری حکم جاری کریں گے۔

Tags: AudiolexgovernmentJudicial Inquiry CommissionnotificationSupreme CourtSuspendedآڈیولیکسپاکستانجوڈیشل انکوائری کمیشنحکومترپورٹسپریم کورٹملکنوٹیفکیشن
ShareTweetPin
Previous Post

عمران خان غدار وطن ہے جس کا ٹکٹ اب کوئی نہیں لے گا,

Next Post

5 Methoden zu bestimmt wird, ob sie ist interessiert

Related Posts

بجٹ طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنے کا آغاز ہے،وزیراعظم
اہم ترین

بجٹ طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنے کا آغاز ہے،وزیراعظم

10 جون 2023
ہم ایک قابل اعتماد پاسپورٹ سسٹم تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیرداخلہ
اہم ترین

ہم ایک قابل اعتماد پاسپورٹ سسٹم تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیرداخلہ

10 جون 2023
جہانگیر ترین
اہم ترین

جہانگیر ترین کا پرویز خٹک سے ٹیلی فونک رابطہ

9 جون 2023
وفاقی بجٹ
اہم ترین

14ہزار460 ارب حجم کا وفاقی بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

9 جون 2023
عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص
اہم ترین

عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص

9 جون 2023
آصف زرداری کیخلاف 4 ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیئے گئے
اہم ترین

آصف زرداری کیخلاف 4 ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیئے گئے

9 جون 2023
Next Post

5 Methoden zu bestimmt wird, ob sie ist interessiert

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
ہفتہ 10 جون 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In