اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے ریمارکس پر کہا کہ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں رجیم چینج آپریشن کے نتیجے میں پاکستان کواب تک پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کی جانب سے اسمبلی میں واپسی کے مشورے پر ردعمل دیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے پی ٹی آئی کواندازہ ہےایک سو تئیس نشستوں پر ضمنی انتخابات پر کتنے اخراجات ہوں گے؟ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں رجیم چینج آپریشن کے نتیجے میں صرف کرنسی کے ضمن میں پاکستان کواب تک پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کا ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ احترام کے ساتھ چیف جسٹس کی آبزرویشن آئین سے متصادم ہے، پانچ سال اسمبلی کی مدت ہے، نہ کہ اس مدت سے پہلے توڑ دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پر اخراجات سے کہیں زیادہ بڑی قیمت ہم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی دے رہےہیں، جس کے ذریعے انتخابات کوروکا گیا۔