لاہور ؛ تحریک انصاف نے عوام کو ملک بھر میں احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ملک بھر میں احتجاج کیلئے تیار رہیں،عمران خان کی اجازت ملتے ہی ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے زمان پارک آپریشن سے متعلق کہا کہ شیر جیسا ہی گھر سے نکلا تو گیدڑوں نے اس کے گھر پر حملہ کر دیا،تحریک کو انجام تک پہنچائیں گے اور یہ حکومت گھر جائے گی،پولیس ایک مقصد اور ایجنڈے کے تحے زمان پارک آئی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو پتہ ہے پی ٹی آئی ک حکومت جب آئے گی تو ظل شاہ کے قتل کا حساب ہو گا،مریم اورنگزیب گھڑی چوری کا ورد کرتی رہیں لیکن وہ خود سب سے بڑی گھڑی چور نکلیں،جبکہ مریم نواز چور کا راگ الاپتی تھیں مگر سے بڑی چور وہ خود تھیں۔
سکیورٹی فورسز کا جنوبی آواران میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 دہشتگرد جہنم واصل
فسطائی حکومت نے لاہور کے شہریوں کیلئے آمد و رفت بند کر دی ہے۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک سے پولیس کھانے پینے کا سامان اور فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئی ہے،پولیس نے عمران خان کے گھر کے بسکٹ تک نہیں چھوڑے۔
انہوں نے الزم لگایا کیا کہ پولیس والے ملازموں کی جیبوں سے پانچ سو،ہزار اور گھڑیاں سب لے گئے،مکمل نقصان کا اندازہ لگا کر پرچہ دیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے لاہور تمام شہر اس وقت بحران میں مبتلا ہیں اور یہ بحران بڑھتا جا رہا ہے،
عمران خان کے گھر پر حملہ ناقابل قبول ہے،اس پر شہر شہر احتجاج ہو گا۔ دوسری جانب پی ٹی رہنما اسد عمر نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری روکنے کے لیے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ اسد عمر نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا جس میں کہا کہ عمران خان کے زندہ رہنے کے بنیادی حق کے تحفظ کے لیے چیف جسٹس از خود نوٹس لیں۔