• Privacy Policy
  • Sample Page
  • صفحہ اول
ہفتہ, 10 جون 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

پاکستان میں پیٹرول سونا بن گیا

21 مارچ 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
پاکستان میں پیٹرول سونا بن گیا
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ملک میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پیٹرول سپلائی کرنے والی مین لائن میں متعدد مقامات پر کلپ لگاکر چوری شروع کر دی ہے۔

اب تک کراچی کے مختلف تھانوں میں پیٹرول سپلائی کرنیوالی کمپنیوں کی مدعیت میں پیٹرول چوری کے 5 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سے اندرون ملک پیٹرول سپلائی کرنے والی 2 مین لائنوں میں کلپ لگا کر پیٹرول چوری کیا جارہا ہے، اس غیر قانونی کاروبار سے منسلک افراد مین سپلائی لائن میں ڈرل کرکے سوراخ کرتے ہیں اور کلپ لگا کر بند کردیتے ہیں۔

کراچی سے دو لائنوں، کراچی محمود کوٹ (کے ایم کے) پائپ لائن اور کورنگی پورٹ قاسم لنک (کے پی کیو ایل) پائپ لائن، کے ذریعے پورے ملک کو پیٹرول کی ترسیل کی جاتی ہے۔

کے ایم کے کیماڑی میں واقع کراچی پورٹ سے شروع ہوتی ہے جس کی کل لمبائی 870 کلومیٹر ہے اور اس سے سالانہ 6 ملین ٹن پیٹرول ملک بھر میں سپلائی کیا جاتا ہے جس کو پاک عرب پائپ لائن کمپنی (پی اے آر سی او) لمیٹڈ چلارہی ہے۔

دوسری طرف کے پی کیو ایل، بن قاسم میں واقع پورٹ قاسم سے شروع ہو رہی ہے جس کی کل لمبائی 786 کلومیٹر ہے اور اس سے سالانہ آٹھ ملین ٹن پیٹرول سپلائی کیا جاتا ہے۔ کے پی کیو ایل کو بھی پاک ارب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (پی اے پی سی او) چلا رہی ہے۔

مین سپلائی لائن سے پیٹرول چوری کا پہلا مقدمہ نمبر 448/22 مورخہ 24 نومبر 2022ء کو تھانہ بن قاسم میں پی اے پی سی او کی انتظامیہ کی مدعیت میں درج ہوا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامعلوم ملزمان پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا میں واقع سیوریج نالے کے قریب کلپ لگا کر پیٹرول کیا جاتا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں ایک اور مقدمہ نمبر 34/2023 مورخہ 29 جنوری کو تھانہ شرافی گوٹھ میں پی اے آر سی او کی انتظامیہ کی مدعیت میں درج ہوا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق لانڈھی میں واقع مانسہرہ کالونی میں ایک گھر، جس کے نیچے سے پائپ لائن گزر رہی ہے، میں کھدائی کرکے مین سپلائی لائن میں کلپ لگا کر پیٹرول چوری کیا جارہا تھا۔

اسی سلسلے میں تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں 2 اور تھانہ درخشاں میں ایک مقدمہ درج ہوا ہے۔ گزشتہ روز شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیٹرول چوری میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا تاہم ملزمان کے 3 ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پیٹرول کیسے چوری ہورہا ہے؟
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مین سپلائی لائن سے پیٹرول کیسے چوری ہورہا ہے؟، شاہ لطیف ٹاؤن کے ایس ایچ او مظہر اقبال، جنہوں نے اس غیر قانونی کاروبار سے منسلک 5 افراد کو گرفتار کیا ہے، نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا ہے کہ پیٹرول سپلائی لائنز کو زیادہ تر سیوریج لائنوں سے نکالا گیا ہے، جہاں ملزمان آسانی سے کلپ لگا کر پیٹرول چوری کرلیتے ہیں۔

لیکن، مظہر اقبال کے مطابق، کچھ کلپ رہائشی علاقوں میں بھی لگائے گئے ہیں۔ ایس ایچ او کے مطابق، تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں 11 مارچ کو پیٹرول چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ نامعلوم ملزمان نے 14 فٹ کھدائی کرکے پائپ لائن میں سوراخ کرنے کے بعد کلپ لگایا تھا۔

پیٹرول چوری میں کون ملوث ہے؟
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی پی) ساؤتھ زون عرفان بلوچ نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ اب تک تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان واقعات میں کمپنی ملازمین ہی ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انسان کو یہ معلوم کرنا مشکل ہے کہ پیٹرول سپلائی لائن کہاں سے گزر رہی ہے۔

عرفان بلوچ نے بتایا کہ سی ویو کے پاس سیوریج لائن میں سوراخ کرکے کلپ لگایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ درخشاں پولیس کے ایس ایچ او کو بھی معلوم نہیں تھا کہ پی اے آر سی او کی مین لائن یہاں سے گزر رہی ہے۔

ڈی آئی جی پی کے مطابق پیٹرول کوئی بڑی مقدار میں چوری نہیں ہورہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ڈرل کرنے کے بعد ایک انچ کا کلپ لگایا اور سی ویو والی جائے وقوعہ سے کچھ ڈرم ملے ہیں جس میں پیٹرول بھرا گیا تھا تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ چوری بڑے پیمانے پر نہیں ہو رہی۔

دوسری طرف تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کے ایس ایچ او مظہر اقبال کا بھی یہ ہی ماننا ہے کہ اس غیرقانونی کاروبار میں کمپنی ملازمین ہی ملوث ہیں۔ انہوں نے دلیل دیتے ہوئے بتایا کہ عام انسان کو یہ معلوم نہیں کہ کس وقت پیٹرول کی سپلائی میں تعطل ہے کیونکہ یہ بہت ہی مشکل ہے کہ دوران سپلائی پائپ لائن میں ڈرل کرکے سوراخ کیا جاسکے۔

پولیس افسران کے مطابق دوران سپلائی ڈرلنگ سے آگ لگنے اور پائپ لائن پھٹنے کا خدشہ ہے، اسی لئے سوراخ کرکے کلپ اسی وقت لگائے جاتے ہیں جب پیٹرول کی سپلائی معطل ہو۔

کراچی میں،پیٹرول سپلائی لائنوں سے پیٹرول کی چوری ایک سنجیدہ شکل اختیار کرگیا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہونیوالے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اسے ایجنڈے میں شامل کیا گیا اور اس معاملے پر سندھ ہوم سیکریٹری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Tags: clippingpetrolstartedtheftپاکستانپیٹرولحکومتسپلائیسونافائدہقیمتوںمافیاملک
ShareTweetPin
Previous Post

بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس میں نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

Next Post

جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

Related Posts

جہانگیر ترین
اہم ترین

جہانگیر ترین کا پرویز خٹک سے ٹیلی فونک رابطہ

9 جون 2023
وفاقی بجٹ
اہم ترین

14ہزار460 ارب حجم کا وفاقی بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

9 جون 2023
عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص
اہم ترین

عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص

9 جون 2023
آصف زرداری کیخلاف 4 ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیئے گئے
اہم ترین

آصف زرداری کیخلاف 4 ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیئے گئے

9 جون 2023
وزیر اطلاعات کا تجارتی خسارے میں غیر معمولی کمی کا دعویٰ
اہم ترین

وزیر اطلاعات کا تجارتی خسارے میں غیر معمولی کمی کا دعویٰ

9 جون 2023
نیب نے پرویزالہٰی اور علی افضل ساہی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا
اہم ترین

نیب نے پرویزالہٰی اور علی افضل ساہی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا

9 جون 2023
Next Post
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
ہفتہ 10 جون 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In