کراچی کے مختلف زونز میں 6 پارکس کی تزئین و آرائش کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظمڈاکٹر عاصم حسین نےکراچی کے مختلف علاقوں کے پارکوں کا افتتاح کیا ہے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کراچی کےعلاقے ناظم آباد نمبر تین میں راہِ عمل پارک اور نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں واقع رانی باغ کا افتتاح کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں گلبرگ بلاک نومیں عثمان غنی پارک، نیو کراچی سیکٹر فائیو ای میں شریف شہید پارک ناظم آباد نمبرایک میں اخوت فیملی پارک اور کےڈی اے چورنگی میں پارک کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔
ان پارکوں کےافتتاح کے بعد کراچی میں پارکوں کی بحالی کی گولڈن جوبلی مکمل ہوگئی
ڈاکٹر عاصم نےافتتاح کے موقع پر کہا کہ ہمارے علاقے کے معززین کی جانب سے یہ پارکس بنائے گئے ہیں جن میں بیشتر پارکس کا بھی افتتاح کیا جائے گا ان میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کو بے حد نظر انداز کیا گیا تھا اور میں اب اس ضلع میں کام کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سیاست سے بڑھ کرادھر کے رہائشیوں کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں اور اس کمیونٹی کوآگے بڑھنا ہوگا ورنہ مافیہ سب ختم کردیا جائے گا