اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم بڑی مشکلات میں ہیں‘ تیل کی امپورٹ پر27ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں، پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی ساری سیاسی کمائی قربان کرلوں گا، مل کر ملک کو ان مشکلات سے نکالیں گے،
آئی ایم ایف کو ہم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم پروگرام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کے اپنے وسائل سے جونوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے تھے
، ماضی میں ہم نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کی تھی، نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دیئے گئے تو کہا گیا کہ یہ سیاسی رشوت ہے،
ہمارے نوجوانوں نے 99فیصد قرضے واپس کیے، وسائل مہیا کیے گئے توہماری نوجوان نسل پاکستان کا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی، ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عملے کو عام انتخابات کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کردی
شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے، یوتھ پروگرام کیلئے ہم نے وسائل مہیا کیے ہیں، 5لاکھ تک بلا سود نوجوانوں کو قرضے فراہم کئے جائیں گے، ہم پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،
جس کے لیے آئی ایم ایف کو ہم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم پروگرام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
وزیراعطم نے کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں ہم نے یہ حکومت سنبھالی ہے، آج ہم بڑی مشکلات میں ہیں، تیل کی امپورٹ پر27ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں لیکن ہم مل کر ملک کو ان مشکلات سے نکالیں گے،
پاکستان بچانے کیلئے ہمیں اپنی سیاست کو قربان کرنا ہوگا، میں پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی ساری سیاسی کمائی قربان کر دوں گا، ہم نے جو ذمہ داری قبول کی ہے نبھانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔