امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج افغانستان میں عورتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کشمیر میں مظالم کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، اس میں خاص طور پر خواتین اور بچوں کا کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حجاب حیا کی نشانی ہے ، قرآن پاک میں پردے کا حکم صرف عورتوں کے لیے نہیں ہے ، مردوں کے لیے بھی ہے ، امریکی ادارے کے مطابق 1180عورتوں کو امریکہ میں قتل کیا گیا ہے ، 232 کیسز رپورٹ نہیں ہوئے ، امریکہ اور مغرب کا یہ چہرہ دنیا کو کیوں نہیں دکھایا جاتا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پچھلے 20 سالوں میں امریکہ نے افغانستان میں عورتوں سے جینے کا حق چھین لیا تھا ، میڈیا کو بھی کافی دھیان رکھنے کی ضرورت ہے ، پہلے انڈین چینلز پر وہ دکھایا جاتا تھا جو ہمارے کلچرمیں نہیں ہے ، میں اس سے شدید اختلاف کرتا ہوں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ میڈیا مالکان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ پابندیوں کی بات تو کرتے ہیں لیکن آپ کسی اور کے ایجنڈے پر کام نہ کریں ، ہماری اپنی ایک تہذیب ہے شناخت ہے۔