واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے الزام عائد کیا کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے کیونکی اس کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے چین سے متعلق سوال پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
امریکی صدر نے کہا میراخیال ہےپاکستان خطرناک ترین ممالک میں سےایک ہے۔
جوبائیڈن نے پاکستان پرالزام عائد کیا کہ پاکستان کاایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں بہت کچھ ہورہا ہے،، لیکن امریکا کے پاس صورتحال تبدیل کرنے کے مواقع موجود ہیں۔
امریکی صدرکے الزامات پر دفاعی تجزیہ کار اعجاز اعون نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے الزامات پہلی بار نہیں لگے ، امریکی صدرکے بیان پر سیاسی قیادت کو بھرپور طریقے سے اس پروپیگنڈا کا جواب دینا چایے اور اپنی پوزیشن واضح کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدرکے بیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب نہیں، بھارت کے مقابلے میں ہمارا ایٹمی پروگرام مضبوط اور مکمل ترتیب میں ہے۔