کراچی : شہر قائد کے 10 بڑے کورونا ویکسین سینٹرز میں ویکسینیشن جاری ہے ، پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ کا کہنا تھا کہ لوگ ویکسینیشن سینٹرز آئیں اور ایس اوپیز کو فالو کریں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے10بڑے کورونا ویکسین سینٹرز میں ویکسینیشن جاری ہے ، بڑے سینٹرز 24گھنٹےویکسینیشن جاری رکھیں گے ، جن میں اوجھاکیمپس ڈاؤاسپتال، خالددیناہال اسپتال ، جناح،چلڈرن اسپتال سینٹر،نیوکراچی اسپتال ، اسپتالوں میں قطراسپتال، مراد میمن گوٹھ، کورنگی 5، لیاری کالج شامل ہیں۔
پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز کو فالو ویکسین لگواتے وقت اور بعد میں بھی کرنا چاہیے، لوگ ویکسینیشن سینٹرزآئیں اور ایس اوپیز کو فالو کریں۔
قاسم سومرو کا کہنا تھا کہ ماسک اور سماجی فاصلہ اختیار کرنالازمی ہے، این سی اوسی نے یقین دلایا ہے ویکسین کی کمی نہیں ہوگی۔
گذشتہ روز سندھ حکومت نے شہر قائد کے 6 اضلاع میں قائم ہونے والے ویکسینیشن سینٹر کو چوبیس گھنٹے کھولنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کے پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو نے بتایا تھا کہ کراچی کے7اضلاع سمیت سندھ بھر میں مزید 15کورونا ویکسین سینٹر کھولےجارہے ہیں، ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹرز کے لئے اقدامات کررہے ہیں، حالیہ اضافے کے بعد کراچی میں 24گھنٹے فعال رہنےوالے کورونا ویکسین سینٹرز کی تعداد 10ہوگئی۔