کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، سوموار کے روز ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی ہونے کے بعد روپے کی قدر میں مزید استحکام آیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز 10 اکتوبر 2022 سوموار کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی۔
دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 46 پیسے سستا ہو کر 218 روپے 46 پیسے پر پہنچ گیا۔
دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 92 پیسے کمی ہوئی۔
دن کے اختتام تک ڈالرکی مجموعی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر217 روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر217 سے 219 روپے میں فروخت ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالرکی قیمت میں 8 روپے کمی ہوئی تھی اور روپیہ مستحکم ہوا تھا۔
اکتوبر 2022 کے پہلے ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر8 روپے 53 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران ڈالر228.54 روپے سے کم ہو کر 219.92 روپے کا ہوگیا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالربلند ترین سطح 239.71 روپے پر پہنچنے کے بعد سے اب تک 19 روپے 79 پیسے سستا ہوچکا ہے۔